کوئٹہ ( نامہ نگار )
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کوئٹہ نے خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے وائس پرنسپل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کوئٹہ نے قابلِ اعتراض مواد کی بنیاد پر خاتون ٹیچر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے وائس پرنسپل گوہر خان ولد فضل خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 19 اکتوبر کو سب انسپکٹر محمد طارق خان کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
