خاران ( نامہ نگار ) خاران میں جاری پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کی جانب سے چھاپوں میں مزید دو نوجوانوں اویس قمبرانی اور محمد عارف کی شناخت ہوگئ ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاران سٹی کے علاقے ڈیری فارم محلہ بلوچ آباد میں فورسز نے چھاپہ مار کر اویس احمد قمبرانی ولد محبوب قمبرانی، سکنہ سراوان کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق “کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کو اویس احمد کی گرفتاری یا منتقلی سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی، جس کے باعث خاندان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مزید برآں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خاران شاپنگ بازار ایریا سے ایک اور نوجوان محمد عارف ولد محمد اشرف ملازئی کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اس چھاپے میں وہی گاڑی استعمال ہوئی ہے جو نوجوانوں کو اغواء کرنے میں گزشتہ دو روز سے علاقے میں گھوم رہی ہے اور اس گاڑی میں شاہد ملازئی کے لوگ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ خاران میں چھاپوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ گزشتہ دنوں سے جاری ہے۔