تربت (نامہ نگار) تربت میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور اغوا برائے تاوان کے واقعات کے خلاف آل پارٹیز کیچ کی کال پر بدھ کے روز مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی، جس کے باعث شہر بھر میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ ہڑتال کے دوران دکانیں، بازار، کاروباری مراکز، بینک اور پٹرول پمپ مکمل طور پر بند رہے جب کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہیں۔
