پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور چتکان بازار میں زور دار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جامعہ مسجد روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا اور چند ہی سیکنڈز میں بازار کی مختلف مارکیٹیں بند ہو گئیں۔ دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
