سبی ( نامہ نگار )
نیشنل ہائی وے مٹھڑی اور ڈنگڑا کے درمیان موٹر سائیکل اور سوزکی وین میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف ولد سفر خان قوم لہڑی سکنہ مستونگ جاں بحق جب کہ علی اکبر ولد پنھل قوم لہڑی شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ سوزکی ڈرائیور محمد قاسم بھی زخمی ہوئے ہیں.