حب چوکی ( نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ حب میں جبری لاپتہ راشد حسین کی بھتیجی ماہ زیب بلوچ کو فورسز نے والد کی جبری گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس سے روک کر پریس کلب کو سیل کردیا ۔
ماہ زیب بلوچ کے مطابق لسبیلہ پریس کلب پر تالہ بندی کرکے پولیس تعینات کردی گئی ہے، تاکہ ہمیں والد کی جبری گمشدگی کے حوالے پریس کانفرنس سے روکا جائے، اور ہمیں دھمکی دی گئی ہے اگر ہم نے سڑک پر پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تو ہمیں 3MPO کے تحت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سات سالوں سے عرب امارات سے جبری لاپتہ بعد ازاں پاکستانی فوج حوالے کیے جانے والے بلوچ کارکن راشد حسین بلوچ کے بڑے بھائی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبر ماہ زیب بلوچ کے والد شفیق بلوچ کو گزشتہ دوپہر حب چوکی میں انکے سینٹر سے اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ اپنے کام میں مصروف تھے۔
