تُربت(نامہ نگار ) تربت یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج کے طالب علم نورخان نظر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کلانچ سے تعلق رکھنے والے نورخان نظر چند روز سے لاپتہ تھے، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید ذہنی اضطراب اور تشویش میں مبتلا تھے۔ معاملہ سامنے آنے پر ڈی سی کیچ نے فوری نوٹس لیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کرکے نوجوان کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کیں۔
ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کے نتیجے میں 9 دسمبر کی رات نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
اہلِ خانہ اور مقامی لوگوں نے نوجوان کی خیریت کے ساتھ واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کیچ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
