صحبت پور میں زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج، میر احمد نواز خان کھوسہ کی اہلیہ تسلیم بی بی کا الزام۔ صحبت



صحبت پور (نامہ نگار )ضلع صحبت پور کی تحصیل فریدآباد کے مقام پر میر احمد نواز خان کھوسہ کی اہلیہ تسلیم بی بی نے اہلِ علاقہ کے ہمراہ سڑک کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک بااثر قبضہ مافیا ان کی آباؤ اجداد کی زمین پر زبردستی قابض ہوگیا ہے۔

تسلیم بی بی کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ نہ صرف ان کے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے بلکہ ان کے مال مویشی بھی لے جا رہے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ اور پولیس کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں لیکن اب تک کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہماری زمین پر ناجائز قبضہ کر کے ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اپنا احتجاج مزید شدت اختیار کریں گے۔

 موقع پر موجود مظاہرین نے انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی مقامی لوگوں کے مطابق کئی گھنٹوں تک احتجاج جاری رہا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زمین پر ناجائز قبضے کا فوری نوٹس لیا جائے، متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post