نیشنل پارٹی تحصیل سریاب کے سنئیر پارٹی ارکان اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا مشترکہ اجللاس

 


شال ( نامہ نگار )
نیشنل پارٹی تحصیل سریاب  کے سنئیر پارٹی ارکان اور  بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا مشترکہ اجللاس زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر  جان محمد بلیدی کی زیر صدارت  سریاب کوئٹہ کے پارٹی افس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، پارٹی رہنما خیر بخش بلوچ ،انتخابی حلقہ پی بی46 کوئٹہ نیشنل پارٹی  امیدوار صوبائی کسان سیکریٹری حاجی فاروق شاہوانی یونس بلوچ، ملک نصیرشاہوانی، چیرمین اسلم بلوچ، ملک منظور شاہوانی،عزیز سرپرہ ، آغا قاسم شاہ ، آغا محمد شاہ، نصراللہ شاہوانی، ملک سیف شاہوانی، آعظم کرد ، اقبال بلوچ ،نصراللہ پرکانی ، نور آحمد لہڑی ، عابداسلم، عصمت اللہ ، مالک شاہوانی ، عزیز اللہ شاہوانی ملک سلام شاہوانی، جان محمد کاکڑ اور ارشادلانگو نے شرکت کی۔
اجلاس میں منعقدہ بلدیاتی الیکشن اور پارٹی کو نچلے سطح تک منظم کرنے کے حوالے سے تجاویز اور حکمت عملی پر غور و فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے پارٹی رہنما سینڑ جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پارٹی کو منظم  کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت پارٹی تمام یونین کونسل پر الیکشن لڑنے کا پلان کرچکا ہے اور ہر وارڈ پر پارٹی کے امیدوار ہیں۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے  دوستوں کو مشورہ دیا کہ الیکشن میں نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور سیاسی و انتخابی مہم چلائیں گھر گھر جائیں اور تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں سے رابطے رکھیں اور کوشش کریں کہ دیگر پارٹیوں سے الیکشن ایڈجسٹ منٹ کے لیے راستے ہموار کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post