خضدار(نامہ نگار) وڈھ کے علاقے کاکا ہیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مدینہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے نوجوان کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نواب ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوا ہے، جو قوم گمشادزئی سے تعلق رکھتا تھا اور رہائشی میہاندر وڈہ تھا۔ مقتول کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
