بونستان (نامہ نگار)ضلع پنجگور
ہم، بونستان کے عوام، ڈپٹی کمشنر ضلع پنجگور سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بونستان میں قائم لائبریری کے مسئلے پر توجہ دیں — وہ لائبریری جو تقریباً چار سال قبل بی این پی عوامی پارٹی کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے قائم کی گئی تھی، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ آج تک کرپشن اور غفلت کی نذر ہو چکی ہے۔
یہ لائبریری علم و آگہی کا مرکز بننے کے بجائے اب صرف ایک بند عمارت کی صورت میں موجود ہے، جہاں نہ کتابیں دستیاب ہیں، نہ عملہ تعینات ہے، اور نہ ہی طلباء و طالبات کے لیے کوئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ہم ڈی سی پنجگور سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس منصوبے کی ازسرِ نو جانچ پڑتال کریں، متعلقہ ٹھیکیدار اور افسران سے بازپرس کریں، اور لائبریری کو فوری طور پر فنکشنل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔
بونستان کے نوجوان علم کے پیاسے ہیں — ان کے لیے لائبریری کا فعال ہونا صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک حق ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ بونستان کے عوام کی اس آواز کو سنے گی، اور وہ لائبریری جسے کرپشن نے خاموش کر دیا.
