وڈھ 21 نومبر کو عبدالباری کی اغوا نما گرفتاری کیخلاف مرکزی شاہراہ بند رہے گا ۔لواحقین کا اعلان

 


وڈھ ( نامہ نگار ) وڈھ عبدالباری کی بازیابی کیلے  کل 21 نومبر کو وڈھ سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ  غیر معینہ مدت کے لیے مکمل بند ہوگا،یہ بات جبری لاپتہ عبدالباری کے لواحقین نے جاری بیان میں کہی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ عبدالباری شیخ ولد عبدالخالق شیخ کے اغواء نماء گرفتاری کو پانچ دن گزر گئے تاحال ضلعی انتظامیہ کی غیر یقینی تسلی کے سوا کوئی کچھ نہیں ہواہے۔
حالاں کہ لواحقین نے حکومت کے تین دن کی مہلت کو پانچ دن کردیا لیکن پھر بھی عبدالباری شیخ کے لواحقین کو خاطر خواہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے،
اس لیے قومی شاہراہ کوئٹہ کراچی صبح نو9بجے وڈھ  سےغیر معینہ مدت تک مکمل بند رہیگا۔

لواحقین نے ٹرانسپورٹ حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کر یں اور خود بھی  مشکل سے بچ جائیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post