ہیرونک کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو کامیاب مزاکرات کے بعد کھول دیا گیا

 


تربت (نامہ نگار ) تربت کے علاقہ ہیرونک میں عوامی کی جانب سے تیل بردار زمیاد گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث تین افراد کی ھلاکت پر بند شاہراہ کو  کامیاب مزاکرات کے بعد کھول دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ہیرونک میں ایم 8 شاہراہ پر دھرنا ختم، میجر سلام کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کے ڈیمانڈ منظور کرلیے۔
جس کے بعد ہیرونک میں ایم 8 شاہراہ پر جاری دھرنا کامیاب مزاکرات کے بعد ختم کردیا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر میجر سلام کی سربراہی میں ایک وفد نے دھرنا گاہ پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مزاکرات کیے اور ان کے تمام مطالبات جائز قرار دے کر منظور کیے۔
ہیرونک میں مظاہرین نے ایم 8 شاہراہ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات اور گزشتہ ہفتہ زمیاد گاڈی کی ٹکر سے تین نوجوانوں کی وفات کے بعد انتظامیہ کی طرف سے کارروائی نہ کرنے کے خلاف آج پیر کی صبح شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی روانی منقطع کردی تھی۔
ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے مزاکرات میں یونین کونسل کے چئیرمین سمیت کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post