ڈی آئی خان ( ویب ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش بمبار کا حملہ — خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے بعد اس کے مسلح ساتھی اندر داخل ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار مسلح ہلاک کر دیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کے جوانوں کی ھلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔ ایس ایس جی کمانڈوز، البرق فورس اور ایلیٹ فورس آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
پولیس ٹریننگ سینٹر کے گرد جاری آپریشن کی نگرانی ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور اور بریگیڈیئر محمد ابوبکر خود کر رہے ہیں