نصیر آباد ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شاہ پمپ کے قریب پولیس گاڑی کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی گشت پر تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ادھر نصیر آباد کے علاقے نوتال میں کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں ٹرین کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
