گوادر ( پریس ریلیز ) حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں 18 اکتوبر کو پنجگور میں ہونے والے بارڈر بندش کے خلاف دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ بارڈر بندش کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ بارڈر بندش سے پورے بلوچستان میں معاشی بحران کی کیفیت ہے جس سے ہزاروں گھرانے افلاس کا شکار ہو چکے ہیں
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر بارڈر بندش کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو یہ نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ اور لوگوں میں شدید مایوسی کا سبب بنے گا بلکہ امن و امان کے لئے بھی بہت بڑا چیلنج ہوگا
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ بارڈر بندش کا خاتمہ کرکے لوگوں کو آزادانہ روزگار کرنے دیا جائے تاکہ لوگ اپنے بال بچوں کی کفالت کرسکیں اور مایوسی سے نکل سکیں