زہری میں نہتے معصوم لوگوں کو فوج کشی دور۔ قتل کرنا قابل افسوس عمل ہے ۔جاوید مینگل

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) زہری میں معصوم بچوں کی شہادت انتہائی دلخراش ہے. فوج بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کے بدلے ‏ایسے تحفے دیتی چلی آ رہی ہے.ان خیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند  رہنماء میر جاوید مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انھوں نے کہاہے کہ زہری میں معصوم بچوں کی شہادت انتہائی دلخراش ہے۔
مینگل نے کہا ہے کہ گیس، سونا، چاندی اور دیگر معدنی وسائل کی لوٹ مار کے بدلے بلوچستان کی دھرتی کے باسیوں کو قابض پاکستانی فوج اپنے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سے روزانہ ایسے تحفے دیتی چلی آرہی ہے۔دوسری طرف نام نہاد انسانی حقوق کے دعوے دار اور علمبردار ممالک اسی قابض فوج اور اس کے حواریوں کی پیٹھ پر تھپکی دیتے اور ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post