خضدار ( پریس ریلیز )
نیشنل پارٹی تحصیل نال کے تحصیل کونسل کا اجلاس بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو زیر صدارت نیشنل پارٹی تحصیل نال کے آرگنائزر میر دیدگ بزنجو کی بابائے بلوچستان پبلیک لائیبریری نال میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عظیم دانشور میر طاہر جان بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر ولید بزنجو ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر کمال بلوچ جبکہ اعزازی مہمان ایم سی نال کے چیرمین حاجی احمد نواز بلوچ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحید بزنجو ضلعی رابطہ سیکریٹری سراج بلوچ تھے۔
اجلاس کی کاروائی تحصیل نال کے ڈپٹی آرگنائزر چیرمین اشرف بلوچ نے چلائی۔
اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔
1- نیشنل پارٹی نال کے تحصیل آرگنائزر میر دیدگ بزنجو کا خطاب۔
جس میں میر دیدگ بزنجو کے تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس میں شریک قائدین و کونسلران کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
2- سیکریٹری رپورٹ۔
تحصیل ڈپٹی آرگنائزر چیرمین اشرف ساسولی نے یونٹس کی تفصیلات کونسل کے سامنے رکھی ۔
3ـ سیکریٹری رپورٹ پر بحث -
کونسل کو اوپن کیا گیا اور کونسلران نے لیڈرشپ کے سامنے اپنے اپنے سوالات رکھے اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لیے اپنی رائے دی۔
4- تحصیل آرگنائزر کا اختتامی۔
اپنے اختتامی میں تحصیل آرگنائزر میر دیدگ بزنجو نے کونسلران نے سوالات کے جوابات دیے۔
5ـ لیڈرشپ کا خطاب۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر طاہر بزنجو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میر دیدگ بزنجو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میر دیدگ بزنجو نے مختصر مدت میں تحصیل نال میں پارٹی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا آج ورکرز کی زمیداری بنتی ہے کہ اپنے قیادت کا خود چناؤ کریں کیونکہ نیشنل پارٹی ہر ورکر کو یہ حق دیتا ہے کہ اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہوں۔
کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر ولید بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جسکا ثبوت آج کا یہ ایوان دے رہا ہے۔
اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل نے یونٹ سازی کے عمل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر دیدگ بزنجو اور اسکی ٹیم داد کے مستحق ہے پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لیے نئی قابینہ پر زمیداری بنتی ہے کہ وہ اس آرگنائزنگ باڈی کی طرح ہر گھر میں پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔
ریجن سیکریٹری ایڈوکیٹ حمید بلوچ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنی لیڈر کا چناؤ ورکرز سے کرتا ہے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و چیرمین ایم سی نال حاجی احمد نواز بلوچ نے کونسل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن نیشنل پارٹی تحصیل نال کے دوستوں نے لیے ایک یادگار دن ہے کہ وہ یہاں اپنی لیڈرشپ کا چناؤ کرنے اس کونسل میں جمع ہوئے ہیں۔
نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری ناصر کمال بلوچ نے تنظیم سازی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا آئین جمہوری طور پر یہاں موجود تمام کونسلران کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنی قیادت کا چناؤ کریں یا خود الیکشن میں کھڑا ہوں۔
6الیکشن کمیشن کا قیام۔
الیکشن کمیشن کے لیے چیرمین و دیگر ممبران کا اعلان میر دیدگ بزنجو نے کونسلران کی منظوری سے کیا۔ جس کے مطابق چیرمین الیکشن کمیشن نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر ولید بزنجو ممبران میں ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر کمال بلوچ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحید بزنجو خضدار سٹی کے سابقہ صدر انور رخشانی سنگت سلام بلوچ اور حفیظ بلوچ منتخب ہوئے۔
الیکشن کا عمل جمہوری انداز میں مکمل ہوا جہاں تحصیل فنانس سیکرٹری کے علاؤہ باقی تمام عہدوں پر بلا مقابلہ عہدے دار منتخب ہوئے جسکے مطابق
تحصیل صدر نال میر طیب بزنجو
تحصیل نائب صدر چیرمین اشرف ساسولی جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اسد نور بزنجو رابطہ سیکریٹری محمد اسماعیل سمالانی پریس سیکریٹری وہاب شہزاد
جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے رحمت مینگل اور سلطان بزنجو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں156 کونسلران کی رائے شماری میں حصہ لیا رحمت مینگل نے 60 سلطان بزنجو نے 92 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے اسطرح سلطان بزنجو نیشنل پارٹی تحصیل نال کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔