شالکوٹ بم دھماکے کے زخمی محمد نادر کا آپریشن آج ہوگا ،اہلخانہ

 


شالکوٹ ( پریس ریلیز ) شالکوٹ 2ستمبر کے خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے نادر کے اہلخانہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ تمام دوستوں سے دعا کی گزارش ہے
محمد نادر بنگلزئی اس وقت آغا خان ہسپتال کراچی میں زیرِ علاج ہیں، 
اور آج بروز بدھ ان کا اہم آپریشن متوقع ہے۔
وہ سابق ایم پی اے و مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ کے بھانجے ہیں۔ 
2 ستمبرکو راہشون سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر شاہوانی اسٹیڈیم سریاب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
اہلخانہ نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا وں کی اپیل کی ہے 

Post a Comment

Previous Post Next Post