کراچی ( ویب ڈیسک )
کراچی میں مقیم گلگت نگر کے دو سگے بھائی ساجد علی ولد صادق اور عسکری ولد صادق بروز منگل 14 اکتوبر سے لاپتہ ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں نہایت شریف اور محنت کش نوجوان ہیں، ایک بس کے ٹکٹوں کا کام کرتا تھا جبکہ دوسرا آن لائن روزگار سے وابستہ تھا۔
گلگت نگر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ
کراچی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ، حکومت گلگت بلتستان، آئی جی سندھ اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔