تربت، سی پیک روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی ،شالکوٹ ایک شخص قتل

 


کیچ ( نامہ نگار )
گزشتہ شب کیساک کے مقام پر سی پیک روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی سامنے آنے والی تیل بردار زمیاد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ جان ولد رحیم بخش اور نعیم ولد نبی بخش (دونوں ساکنان ہیرونک) اور بہادر ولد ہاشم (سکنہ شاپک) کے ناموں سے ہوا ہے۔
حادثے میں ڈاکٹر شبیر ولد میراں شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا


رہی ہے۔

علاوہ ازیں شال  جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے خالد نامی شخص قتل ہوگیا ۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post