کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سریکوران پولیس اسٹیشن کی حدود زنڈین کے قریب سے ایک شخص ملی جس کے جسم پر گولی کے نشان تھے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سمیع کے نام سے کی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ علاوہ ازیں اوتھل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا پولیس کے مطابق اوتھل کے علاقے اوڑکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ
کرکے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال پہنچادی گئی جس کی شناخت عباس سکنہ قلات کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ دریں اثنا خضدار کے مضافاتی علاقے میں کامیاب کاروائی لیویز فورس نے دو مشکوک افراد گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایس ایم جی برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر لیویز فورس نے خضدار کے مضافاتی علاقے پیر عمر ایریا میں چھاپہ مار کر دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان شبیراحمد ولد سلطان محمد اور بشیراحمد ولد خان محمد ساکنان پیرعمر کے قبضے سے ایس ایم جی سب مشین گن برآمد کی گئی۔ یہ کاروائی لیویز لائن آفیسر نور احمد زہری اور محرر ریاض احمد نے سی آئی اے لیویز کے تعاون سے کامیابی سے انجام دی۔ واضح رہے ملزمان علاقے میں اسلحہ اٹھائے پیدل جا رہے تھے۔ جنہیں مشکوک دیکھکر لیویز کے گشتی دستے نے گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔