آزادی پسند بلوچ رہنماء میر جاوید مینگل نے سردار عطاءاللہ خان مینگل کی برسی کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابا آپ لوگوں نے جو وطن دوستی اور قوم پرستی کے چراغ روشن کئے تھے ان کی روشنی آج بلوچستان کے کوچہ کوچہ اور گھر گھر تک پہنچی ہوئی ہے بلوچستان میں ابھی بھی وہ لوگ کثرت سے موجود ہیں جو آپ کے دکھائے گئے اصولوں کے پیروکار ہیں اور ان لوگوں کے دلوں میں آپ کے لئے ابھی بھی وہی محبت اور احترام موجود ہے جو شروع دن سے تھی مگر بس وہ بیچارے آپ کا نام اور آپ کی تصویریں اپنے کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ آج بھی آپ کے اسی نظریہ کے ساتھ ہیں جو آپ نے انھیں دکھایا تھا۔
میر جاوید مینگل نے کہا کہ بلوچستان آج قبضہ گیر کے ہاتھوں عالمی دنیا کی منڈیوں میں نیلام کیا جارہا ہے اور ہر ایک گدھ کی مانند اسکے وسائل لوٹنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے یہ سرزمین لاوارث نہیں اور نہ ہی یہ کسی چوہدری اور میاں یا لاہوری اور پنڈی والوں کی ملکیت ہے جو آئے روز اسکا سودا کر کے اپنے قرضے اتارتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ بلوچ قوم اپنے گروہی اختلافات بھلا کر ایک وسیع تر مقصد کے لئے یکجا ہو کر ایک قوم کی حیثیت سے عالمی دنیا کو یہ پیغام دیں کہ اس سرزمین پر بسنے والے لوگ کوئی کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ اس دھرتی کے مالک ہیں۔