سوراب (ویب ڈیسک ) سوراب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ ایریا کے قریب مزدا اور کلٹس گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں انجنیئر ہدایت اللہ ولد ملا محمد موسیانی زہری اشفاق احمد ولد انجنیئر عبداللہ قوم موسیانی زہری سعید گل ولد انجنیئر ہدایت اللہ زہری سجاد احمد سکنہ خضدار اور عبدالحمید ولد رئیس غلام نبی قوم میروانی سکنہ سرخ سوراب شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سوراب محمد یونس مگسی ایم ایس سول اسپتال سوراب ڈاکٹر یوسف ثانی محمد حسنی سی آئی اے انچارج محمد یونس لانگو اور خلیل اکبر فوری طور پر سول اسپتال سوراب پہنچ گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا دی گئی اور انجنیئر ہدایت اللہ زہری اور شدید زخمی ہونے والے سجاد احمد کو خضدارریفر کردیا جا رہا ہیں جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات متعلقہ حکام کر رہے ہیں -