کیچ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل مند اور تمپ تین نوجوان قتل ،
تفصیلات کے مطابق مند سورو بازار میں قابض پاکستانی فورسز کی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے کارندوں نے ایک دکان پر بیٹھے نوجوان اظہار بلوچ ولد ملا مجیب نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو سرکاری مسلح گروہ جسے عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے نے نوجوان کو خفیہ ایجنیسیوں کے ایماء پر قتل کردیا ہے۔
دوسرے واقعے میں، مند کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ملا بھرام نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
علاوہ ازیں تمپ کے علاقے گومازی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیٹھ جلال نامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔