خضدار میر بشیر احمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار زہری کے رہائشی میر بشیر احمد بلوچ چار ماہ بعد بازیاب ہوگئے ،جنھیں پاکستانی قابض فورسز نے حب سے جبری لاپتہ کردیاتھا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سرگرم کارکن
‏ڈاکٹر صبحیہ بلوچ نے والد کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اپریل سے جبری لاپتہ کیے گئے میرے والد آج خیریت کے ساتھ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ اگرچہ میں اُن سے نہیں مل سکتی، مگر یہ جاننا ہی میرے لیے کافی ہے کہ وہ سلامت ہیں۔

‏انہوں نے کہاکہ یہ بدترین جبر ہے کہ کسی ایک فرد کی جبری گمشدگی صرف اُس فرد کو نہیں، بلکہ اُس کے پورے خاندان کو اذیت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ میں نے اس درد کو اُس وقت سے محسوس کیا ہے جب یہ ابھی میرے اپنے دروازے پر نہیں آیا تھا۔ اور یہی وہ درد تھا جس نے مجھے خاموش نہیں بیٹھنے دیا،اگر میں چپ ہو جاتی، تو یہ اذیت مجھے اندر سے کھا جاتی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post