کوہ سلیمان ( پریس ریلیز ) مغوی محمد خان بزدار ، عبدالرشید قیصرانی کے لواحقین نے جاری بیان میں کہاہے کہ کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے محمدخان بزدار ، اور عبدالرشید قیصرانی کو دو سال پہلے مارگٹ بلوچستان سے مسلح تنظیم نے اغوا کر لیا ازاں بعد تاحال ان دو پیاروں کی کوٸ خیر خبر نہیں آیا زندہ بھی ھیں یا زیر زمیں آسودہ خاک ھیں
انھوں نے کہاہے کہ ایک انسان مر جاۓ اس کا دکھ وقت کے ساتھ بھول بھی جاتا ھے لیکن لاپتہ ھونے کا دکھ بلوچستان والے بخوبی جانتے ھیں کہ وہ خود اس ازیت سے دوچار ھیں
ڈیرہ غازیخان اور بلوچستان کے بلوچ کئی تاریخی ،ثقافتی اور جغرافیاٸ رشتوں میں جڑے ہیں
کوہ سلیمان کے بلوچ ، بلوچ قوم سے محبت اور بلوچستان کو اپنا وطن مانتے ہیں ۔
ھماری بلوچ مسلح تنظیموں سے اپیل ہے کہ انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت محمد خان بزدار اور عبدالرشید قیصرانی کو رہا کیا جائے ۔
میرے منہ میں خاک ، اگر وہ اس دنیا میں نہیں رھے تو بھی غمزدہ خاندانوں کو آگاہ کیجیۓ تاکہ وہ ان کی راہ دیکھنے کے بجاۓ دل کو تسلی تشفی دیں کہ وہ پیارے روز محشر ھی ملیں گے