کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے نوجوان شاعر اور بلوچستان یونیورسٹی کے میڈیا اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے طالب علم بسمل ندیم طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
بسمل ندیم نے کم عمری کے باوجود بلوچی اور براہوئی ادب میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نمایاں مقام بنایا۔ ان کی شاعری میں نوجوانوں کے جذبات، معاشرتی مسائل اور امید و حوصلے کا عکس جھلکتا تھا۔
ادبی حلقوں اور ساتھی طلبہ نے بسمل ندیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے تخلیقی چراغ تھے جو وقت سے پہلے بجھ گیا۔
بسمل ندیم کی یاد اور ان کا ادبی سرمایہ بلوچی و براہوئی ادب میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔