بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بم دھماکہ و حادثات میں ایک خاتون دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ھلاک 6 زخمی

 


کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے ) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نجی عمارت پر دستی بم حملہ۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ کسی بھاری چیز سے سر پر مارا گیا جس سے سر پھٹ گیا پھر چھت سے گرایا گیا۔خاتون کی لاش کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی ، جعفرآباد کے قریب ڈی جی پی ڈی ایم اے کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 آر آر جی اہلکار شہیدجبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ےپولیس کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان گزشتہ شب جکیب آباد اور جعفرآباد میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدواپس آرہے تھے کہ ڈیرہ اللہ یار بائی پاس ممل کے مقام پر انکی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں آر آر جی کے2اہلکار سفر خان ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی اور غلام فرید بگٹی سکنہ شاہی چوکی موقع پر ھلاک ، جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ضلعی افسران فوری طورپر جایے حادثہ پہنچ گئے واقع میں ہلاک ہونے اور زخمیوں کو فوری طورپر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جبکہ واقع میں جانبحق ہونے والے اہلکاروں کی نعشیں ان کے علاقوں کو روانہ کر دی گئی جہاں انکی سرکاری اعزاز کے ساتھ انکی تدفین کی جائے گی۔

مکران کوسٹل ہائی وے دارو ڈگار کے مقام پر مسافر بس اور پروبکس گاڑی کے درمیان حادثہ ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ۔


حادثے میں خضدار کا رہائشی زاکر ولد غلام رسول موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ عبدالغنی ولد عبدالمجید ساکن خضدار زخمی ہوگیا۔


واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر بسوں کے سفر کرنے کی وقت مقرر ہونے کےبعد مزید حادثات رونما ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ تمام مسافر گاڑیاں مقرر وقت پر پہنچنے کے لیے تیزرفتاری سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

ادھر سوراب  بائی پاس کے مقام پر گزشتہ شام موٹر سائیکل سوار زامیاد گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد عطاء محمد رئیسانی سکنہ نغاڑ اور نور محمد مڑداشئی سکنہ سیاہ کمب موقع پر جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جانبحق افراد کا تعلق سوراب سے ہے جبکہ زخمی افراد کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہاہے جنکو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے خضدار ریفر کردیا گیا ۔

دریں اثناء۔ تربت، تمپ ،مند زبیدہ جلال روڈ کی خستہ حالی ایک اور جان لے لی ۔ رودبن تمپ کے رہائشی دس سالہ طالبعلم عزیز ولد نصرت ہفتہ کی صبح اسکول جاتے ہوئے  وین کی چھت سے گر کر حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post