اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا 33ویں روز بھی جاری



اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماوں کی رہائی جبری لاپتہ افراد کی بازیی کیلے اسلام آباد  پریس کلب کے باہر  دھرنا آج 33ویں روز میں داخل ہوگیا۔ دھرنے میں شریک افراد کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی اور لاپتہ افراد سے متعلق مسائل کے حل کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

شدید گرمی اور دیگر مشکلات کے باوجود دھرنا جاری ہے جبکہ حالیہ دنوں میں مزید خاندان بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پرامن طور پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ بات چیت اور مسائل کے حل کے لیے رابطوں کی کوششیں کی جارہی ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post