آج سے 31 آگست تک تمام کاروباری شخصیات لوڈنگ اور ڈمپنگ مکمل کر لیں بعد میں سوراب سے کوئی لین ہونے نہیں دینگے، آل بلوچستان بارڈر ٹرانسپورٹ اتحاد یونین نے سوراب میں بھتہ خوری کے خلاف سخت بیان سوشل میڈیا پر جاری کردیا

 


سوراب ( پ ر) آل بلوچستان بارڈر ٹرانسپورٹ اتحاد یونین کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ضلع سوراب میں بھتہ خوری سے تنگ آکر 31 آگست 2025 سے ہر طرح کے تیل کے کاروبار بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل ہمیں ڈی سی سوراب کی آشرواد سے تنگ کر رہے ہیں بھتہ خوری کے نام پر لاکھوں روپے لے رہے ہیں وہ بھی غنڈہ گردی اور بندوق کی نوق پر ہمارے گاڈیوں سے ڈرائیورز کو ٹارچر کر رہے ہیں انکی اس رویہ سے تنگ آکر ایرانی تیل کی کاروبار کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں نہ ہم کاروبار کرینگے نہ کسی اور کو اپنی سرزمین پر کاروبار کرنے دینگے کیونکہ ہم  بھتہ کے اڑ میں ظلم و بربریت کے شکار ہو رہےہیں ساتھ ہی ساتھ اپنے تیل بردار برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ آج سے 31 آگست تک لوڈنگ اور ڈمپنگ کا کام مکمل کر لیں تاکہ آئندہ انکو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اگر ہم اپنے کاروبار بند کر رہے ہیں تو کسی اور کو اس ظلم کا نشانہ بنے نہیں دینگے لہذا 31 آگست کے بعد تیل بردار برادری اپنی گاڈیوں کو تیل پر نہ بھیجے کیونکہ سوراب کے ہر کوچہ اور ہر گلی میں پرائیویٹ بھتہ خور گروہ سرگرم ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ اس وجہ سے لائن بھی نہیں ملتے ہیں ہم اس ظلم و بربریت کے خلاف سوشل میڈیا پر جلد ان بھتہ خور گروہ کے ویڈیوز شیئر کرینگے جو اس بھتہ خوری میں ملوث ہے،

آل بلوچستان بارڈر ٹرانسپورٹ اتحاد یونین کے مرکزی ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ مزید ان بھتہ خور گروہ سے ہماری جان چھڑانے کے لیے حکومت بلوچستان کردار ادا کرے حتیٰ کہ ان جیسے بدنام زمانہ بھتہ خور گروہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں بصورتِ دیگر ہم بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مضافاتی علاقوں میں بھرپور احتجاج کرینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post