خضدار ( ویب ڈیسک ) خضدار کے علاقے پھیشک بد رنگ سے گزشتہ روز ایک شہری محمد اسماعیل ولد جمعہ خان چنال کے مبینہ اغوا کے بعد خاندان اور رشتہ داروں نے احتجاجاً این-25 نیشنل ہائی وے بلاک کردیا۔ ایک سیاسی کارکن اور بلدیاتی نمائندے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محمد اسماعیل کو ان کے گھر سے زبردستی اغوا کیا گیاہے۔
احتجاج کے باعث ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔