سعداللہ بلوچ کی جبری گمشدگی کو 16سال مکمل پر کیمپین چلائی جائے گی. بلوچ وائس فار جسٹس

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک )جبری لاپتہ افراد کے جدوجہد کرنے والی تنظیم بلوچ واہس فار جسٹس کی جانب سے سعداللہ بلوچ کی جبری گمشدگی کو 16 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے پر آج سوشل میڈیا کے ماہیکرو بلاگنگ سائٹ  ایکس پر کیمپین چلائی جائے گی.
سعداللہ بلوچ کو 25 اگست 2009 کے روز خضدار سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا. بلوچ وائس فار جسٹس نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں ،سیاسی و سماجی کارکنوں وکلاء طلباء صحافیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ سعداللہ بلوچ کی بازیابی کے لئے آج شام آٹھ بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر چلائی جانے والی مہم میں حصہ لیں
#ReleaseSadUllahBaloch

Post a Comment

Previous Post Next Post