بی این پی کے سربراہ اسد بلوچ جبری لاپتہ

 



بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی، اسد اللہ بلوچ کو گذشتہ روزمغرب کے وقت ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر اسد اللہ بلوچ کو اپنی تحویل میں لیا اور بغیر کسی واضح قانونی کارروائی یا وارنٹ کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسداللہ بلوچ کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔

حکومت بلوچستان سمیت عسکری حکام کی جانب سے بھی رکن اسمبلی کی جبری گمشدگی کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post