ڈھاڈر فورسز قافلے پر بم حملہ ،مستونگ معدنیات لیجانے والی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ،اوستہ محمد ایک شخص قتل

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈھاڈر کے مقام یوسف پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے قابض پاکستانی فورسز قافلے کو پر بم حملے میں نشانہ بنایا ۔

دھماکہ میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔

ھلاک یا زخمی کارندوں کو سبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔وحشی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب  مستونگ ژلی میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بناکر نقصان پہنچایا، بعدازاں حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

دونوں واقعات کی ذمہداریاں کسی مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔



علاوہ ازیں اوستہ محمد  کے علاقہ جان کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چنیسر خان ہجوانی نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post