نوشکی ،تربت پاکستانی فورسز نے بچے سمیت 6 افراد کو جبری لاپتہ کردیا،ایک بازیاب



کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ  کے علاقہ  پیدارک سے  پاکستانی فورسز نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ مولانا سکندر گذشتہ رات چھہ بجے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،جبکہ اسی روز صبح 6 بجے  صدیق ولد سبزل  اور ابراہیم ولد محمد یعقوب  کو انکے گھر سے اٹھاکر لاپتہ کردیا ۔
علاوہ ازیں تربت سول ہسپتال کے نزدیک سے ناصر آباد کے رہائشی صوالی ولد واحد کو فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوان دبئی میں مزدوری کرتے ہیں اور حالیہ دنوں چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے 


۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ  16 مئی 2025 کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے قادر آباد سے منظور احمد اور ظہور احمد ولد عزیز اللہ مینگل کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ 

دوسری جانب ایک ہفتہ قبل تجابان سے فورسز ہاتھوں لاپتہ نوجوان فداحسین بازیاب ہواہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post