دشت ( مانیٹرنگ ڈیسک )دشت کے علاقے ٹول پلازہ کے ایریا لکپاس کے مقام پر نامعلوم افراد نے عبدالنبی ولد عبدالحمید مغل نامی شخص پر خنجروں سے وارکرکے قتل کردیا ۔دشت انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی بروقت موقع پر پہنچ کر نعش کو اٹھاکر ہسپتال منتقل کردیا ضروری کاروائی کے بعد نعش کو انکے ورثاء کے حوالہ کیا گیا ۔ قتل کی وجہ زاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ مزید تفتیش دشت لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔