جیونی، پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاع

 


گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے لکن تیاب کے قریب پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق سرکاری سطح پر نہیں ہو سکی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post