تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فورسز نے کل شام مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقہ دشتی بازارسے دو نوجوان کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت زرین جاوید اور عمر اقبال کے نام سے ہوا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ دشتی بازار میں کسی موبائل کی دکان میں موجود تھے۔فیملی کے مطابق دونوں بچوں کی اغوا اور اُن کی گمشدگی کی اطلاع تربت پولیس کو دی گئی، بعد میں پولیس نے بچوں کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو دشتی بازار سے برآمد کیا مگر اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں اب تک پولیس ناکام ہے۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو پابند سلاسل رکھنے کے بعد جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلے کے نام پر لاپتہ افراد کو قتل کرنے کا کے عمل تیز کردیا ہے ۔