تربت مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک ،گوادر میں ایک زخمی

 


تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ جمعرات کی شام کو تربت میں کوہ مراد کے مقام پر پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت راشد حکیم اور دلشاد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔  دونوں کا تعلق کولواہ سے بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے انہیں نشانہ بنا کر  موقع سے فرار ہو گئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

گوادر کے علاقے پسنی سالاچ کے رہائشی نوجوان عبدالوحید نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے دوران تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ دیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پاک عمان اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی حالت تشویشناک ہے، تاحال خودکشی کی کوشش کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post