ساجد ترین ایڈووکیٹ کا ہدہ جیل کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گل زادی بلوچ سے ملاقات

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ کے ساتھ جیل میں اہم ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے کلائنٹس ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ سے تھوڑی دیر پہلے ایک اہم ملاقات کی اور آج کی عدالتی سماعت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور بلوچ سیاسی اسیران کے رہائی کیلئے دائر کی جانے والے پٹیشن کے درخواست گزار آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے گرفتار رہنماؤں کی خیریت دریافت کی اور ان سے کہا کہ وہ ہر ممکن پلیٹ فارم پر ان کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کو ان کے ساتھ ہونے والی مکمل صورتحال سے آگاہ کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post