پنجگور بینک منیجر کو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر گاڑی سمیت اغوا کر لیا ،زہری ،صحبت پور دو افراد قتل

 


پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجگور کے علاقہ گرمکان میں  نامعلوم مسلح افراد نے حبیب بینک کے منیجر محمد شریف کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا ، 
بتایا جارہاہے کہ کچھ فاصلے پر لے جاکر اسکی گاڑی موبائل اور نقدی چھین کر انھیں چھوڑدیا ہے ۔اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خالد لاشاری ولد مولابخش  نامی شخص کو قتل کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ انھیں آج زہری کے علاقے نورگامہ میں مسلح افراد نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

مقتول کی نعش کو فوری طور پر شہید سکندر زہری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ اور ضروری کارروائی کے بعد نوش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

دریں اثناء صحبت پور
عادل پور تھانہ کی حدود رحمت پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریکٹر ڈرائیور غازی پٹھان قتل ہوگیا ۔تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post