تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے رات کے اندھیرے میں ٹیچنگ ہسپتال کے مردہ خانے میں تین نامعلوم افراد کی نعشیں منتقل کردی ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نعشیں شناخت کے لیے لائی گئی ہیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔