بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے تعلق رکھنے والے انضمام ولد محمد حسن کو گزشتہ رات ان کے گھر پر چھاپہ مار کر فورسز نے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔ انضمام تربت یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم ہے۔
اسی طرح پنجگور کے علاقے تسپ پنچی کے رہائشی نوجوان سمیر سبزل کو یکم مئی 2025 کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
اہل خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔