شال (مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات کے مطابق کچھ ماہ قبل اغواء کئے گئے سناء ولد عیسی آج کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ثنا ء ولد عیسی کو بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کرکے غائب کیا گیا جو آج بازیاب ہوگئے ہیں۔
موصوف کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک مشہور فوٹوگرافر ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچی زبان کے لکھاری بھی ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے اندر پچھلے کچھ عرصے سے انسانی حقوق کے کارکنان سمیت پرامن سیاسی کارکنوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے اور انسانی حقوق پر بات کرنے کے جرم میں ابتک کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ دورانِ حراست بلوچ سیاسی قیدیوں پر غیرانسانی تشدد کا سلسلہ روا رکھا گیا ہے۔