پنجگور ،جیونی اور قلات سے باپ کمسن بیٹے سمیت 5 افراد پاکستانی فورس ایف سی کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


پنجگور  (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور علاقہ تسپ سے 18 مئی کی رات 2 بجے ایک گھر میں چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت مہرالللہ ولد مقبول، کے نام سے ہوا ہے۔



اس طرح جیونی پاکستانی فورسز ایف سی نےرواں مہینے 18 مئی 2025 کو رات دوپہر کے وقت چھاپہ مار کر  28 سالہ ماہیگیر  نوید ولد عزت نامی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔



دریں اثناء قلات سے رواں مہینے 17 مئی کو قابض پاکستانی فرنٹیئر کور نے صبح سویرے شیخی قلات سے 35 سالہ
نیاز علی ولد محبوب علی ، اس کے 13 سالہ بیٹے طالب علم  فیاض علی اور 27 سالہ امین اللہ ولد امان اللہ سکنہ نصیر آباد بلوچستان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
مذکورہ افراد کے جبری گمشدگی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post