پسنی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 افراد جبری لاپتہ



پسنی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے 28 اپریل کو چار  نوجوانوں کو انکے گھروں سے  حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کا تعلق پسنی کے وارڈ نمبر ایک ببرشور سے ہے۔ حراست میں لیے جانے والے افراد میں 22 سالہ طالب علم  ماجد ولد ساجد ، 23 سالہ شوہاز بلوچ ولد عنایت بلوچ جو ماہی گیر ہے اور 17 سالہ طالب علم نعمان بلوچ ولد مختار بلوچ شامل ہیں۔
اس طرح یکم مئی سے عدنان حیدر ولد حیدر علی جو پسنی کے بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1، تعلق رکھتے ہیں، لاپتہ ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی ان کے بارے میں کسی سرکاری ادارے نے اطلاع دی ہے۔

آپ کو علم ہے  اس سے پہلے شئے مرید حسین نامی نوجوان کو جو پسنی وارڈ نمبر 3 باغ بازار سے تعلق رکھتے ہیں پاکستانی فورسز نے حجام کی دکان سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگیوں سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post