شال فائرنگ و دیگر واقعات حادثات میں بچہ سمیت 3 افراد ھلاک دو زخمی



تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت منظور رخشانی ولد دین محمد رخشانی کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی، تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

کوئٹہ تھانہ آئیر پورٹ کے ایریا  مسلم آباد آئیر پورٹ روڈ پر ہمسایہ نے 13 سالہ  بچہ یونس ولد محمد حیات کاکڑ   کو سر پر سریا مار کر شدید زخمی کردیا۔۔جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

ہرنائی شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جان بحق جبکہ تین کانکن زخمی ہوگئے۔حادثہ شاہرگ پی ایم ڈی سی کول مائنز ایریا میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر نذدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں نے اپنی مدد آپ کانکن کی لاش اور زخمیوں کوکان سے نکالا گیا ۔ لاش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد دو کانکن زخمیوں کو کوئٹہ ریفر جبکہ ایک کانکن معمولی زخمی کو مرہم پٹی بعد فارغ کردیا گیا۔

ہرنائی: جان بحق کانکن سلیم ولد خان گل کا تعلق کے پی کے سوات سے بتایا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد انتظامیہ نے کانکن کی لاش ورثاء کے حوالے کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post