کوئٹہ ،مشکے قابض پاکستانی فورسز نے 3 افراد کو لاپتہ کردیا



 کوئٹہ ،مشکے  

(مانیٹرنگ ڈیسک)  قابض پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سے دو اور مشکے سے ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق 17 مئی 2025 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقہ کلی شاہنواز سے ایک  نوجوان محمد یحی  کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ، جب کہ دوسرے نوجوان بشیر مری  کو 15 مئی 2025 کو ہزار گنجی سے لاپتہ کردیا۔
علاوہ ازیں قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران کے علاقہ مشکے سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ، نوجوانوں کی شناخت شاہنواز ولد برفی کے نام سے ہوا


ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہنواز کو اُس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ اپنے  والد اور دیگر افراد سمیت کیمپ میں طلب  کرنے پر گیا ہواتھا۔ بعد ازاں دیگر تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا، تاہم شاہنواز کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

تینوں لاپتہ افراد  کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ماورائے قانون حراست اور جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post