قومی مجرموں امان، عدنان اور فہد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



شال ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دو ریاستی مخبروں، امان ولد بیبگر اور عدنان ولد واحد بخش کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی۔ یہ دونوں طویل عرصے سے قومی مجرم کے طور پر تنظیم کو مطلوب تھے اور ریاستی خفیہ اداروں، خصوصاً ایم آئی، کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سعید ولد تحصیلدار عابد کی سرپرستی میں کام کر رہے تھے۔


انہوں نے کہا ہےکہ دورانِ حراست، دونوں مجرموں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ امان ولد بیبگر نے اعتراف کیا کہ وہ تمپ کے علاقوں دازن، گومازی، اور آزیان سمیت دیگر علاقوں میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور شہادت میں براہِ راست ملوث تھا، جبکہ عدنان ولد واحد بخش نے قابض فوج کے خونی آپریشنوں، چھاپوں اور لوٹ مار میں ان کے ساتھ اعانت کرنے کے علاوہ چوری اور دیگر سماجی برائیوں کا بھی اعتراف کیا۔ دونوں مجرموں نے کئی دیگر ریاستی مخبروں کے نام بھی افشا کیے، جنہیں جلد سزا دی جائے گی۔


ترجمان نے کہا ہے کہ مکمل تحقیقات، اعترافات اور ثبوتوں کی بنیاد پر تنظیمی عدالت نے دونوں مجرموں کو سزائے موت سنائی، جس پر 29 مارچ اور 5 فروری 2025 کو عملدرآمد کیا گیا۔ سرمچاروں نے عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے امان کو 29 مارچ 2025 اور عدنان کو 5 فروری 2025 کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ان کے اعترافی ویڈیوز تنظیم کے ریکارڈ کا حصہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔


بیان میں کہا ہےکہ ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 4 فروری 2025 کو ریاستی مخبر فہد ولد مجید سکنہ تمپ، کوہاڈ کو مند کے علاقے ریک بازار میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور ان کی گاڑی سمیت دیگر سامان ضبط کر لیا۔ 


ترجمان کا کہنا ہے کہ فہد کئی عرصے سے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ سعید ولد تحصیلدار عابد کی پشت پناہی میں کام کر رہا تھا اور بلوچ جہدکاروں کی فیملیز کو ہراساں کرنے، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے، ان کے گھروں کو نذر آتش کرنے، گھروں سے قیمتی سامان کی چوری کرنے اور بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کروانے میں براہِ راست ملوث تھا۔ تنظیم کی جانب سے اسے کئی بار تنبیہ کی گئی، تاہم وہ اپنے جرائم سے باز نہ آیا، جس پر سرمچاروں نے تنظیمی فیصلے کے تحت اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔


بی ایل ایف نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ واضح کرتی ہے کہ وہ قابض ریاستی فورسز کے مقامی آلہ کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ تنظیم ان تمام افراد کو خبردار کرتی ہے، جو دشمن کے مقاصد کا حصہ بن کر قومی تحریک کے خلاف سرگرم ہیں، کہ ان کا احتساب ضرور کیا جائے گا۔ بی ایل ایف اہلِ علاقہ سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ریاستی ایجنٹوں سے تمام تعلقات ختم کریں، کیونکہ وہ کسی بھی وقت سرمچاروں کے نشانے پر ہو سکتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post